جوہی ٹاؤن میں زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بہنوں نے ملزمان کی نشاندہی کی توپولیس نے کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف 

جوہی ٹاؤن میں زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بہنوں نے ملزمان کی نشاندہی کی ...
جوہی ٹاؤن میں زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بہنوں نے ملزمان کی نشاندہی کی توپولیس نے کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جوہی ٹاون میں 5 روز قبل زیادتی کا نشانہ بننے والی 2 یتیم بہنوں کی  واضح ملزمان کی نشاندہی کے باوجود پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے بے حسی کی نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

مقامی انگریزی اخبار’ڈان ‘کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بہنوں نے گزشتہ روز جوہی پریس کلب کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مدد کے لیے جوہی تھانے پہنچیں اور پولیس کو واقعے سے متعلق ساری تفصیلات بتائیں لیکن اس کے باوجود پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی اور 5 دن تک ٹال مٹول کرتے رہے۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس نے کل رات ایف آئی آر تو درج کردی لیکن نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔متاثرہ بہنوں کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر (نمبر 70) سیکشن 452/337، 324/24، 365/511 پی پی سی کے تحت درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس کیس میں بااثر سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرکے ہمارے کیس کو کمزور کیا۔

مزید :

قومی -