امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت 

امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت 
امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے  امیر بالاج قتل کیس میں ملزم ملک سہیل محمود کی درخواست ضمانت منظورکرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم سہیل اعوان کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا  اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔۔عدالت نے کہا اگرملزم کسی اورمقدمے میں مطلوب نہیں ہےتو رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم سہیل اعوان پر احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہے۔