وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا،فاروق ایچ نائیک سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پھٹ پڑے

وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا،فاروق ایچ نائیک سینیٹ کمیٹی کے ...
وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا،فاروق ایچ نائیک سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وہ وقت  دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟۔

اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتہ نہیں، کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

"جنگ " کے مطابق سینیٹر اخونزادہ چٹان نے سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا و پاٹا میں ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے، ایف بی آر فاٹا و پاٹا کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کرتا ہے۔ ان علاقوں کو انڈسٹری دیں تاکہ سرمایہ دار ترقی کریں، فاٹا و پاٹا کے لیے چار سے 5 سالہ پلان ہونا چاہیے۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کا فائدہ فاٹا کو نہیں ہوتا، فاٹا کو ٹیکس چھوٹ کا فائدہ صرف چند لوگوں کو ہوتا ہے۔

سینیٹر اخونزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ وہاں اسٹیل میں ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے، فاٹا میں ان پٹ پر 6 فیصد کے بجائے 3 فیصد ٹیکس کر دیا جائے۔