وفاقی بجٹ کے ہدف کیلیے صوبوں کو کس بڑی ناکامی کا سامنا ہے ۔۔۔؟ جانیے

وفاقی بجٹ کے ہدف کیلیے صوبوں کو کس بڑی ناکامی کا سامنا ہے ۔۔۔؟ جانیے
 وفاقی بجٹ کے ہدف کیلیے صوبوں کو کس بڑی ناکامی کا سامنا ہے ۔۔۔؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) وفاقی بجٹ کے ہدف کیلیے صوبوں کو  کس بڑی ناکامی کا سامنا  ہے ۔۔۔؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق وفاقی حکومت کابجٹ 2024-2025 نیا مالی سال شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ صوبوں نے مرکز کے 1213 ارب روپے کے طے شدہ ہدف کے بجائے صرف 765 ارب کا ریونیو سرپلس پیدا کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ 448 ارب روپے کا مالی خلاء مالیاتی فریم ورک میں موجود ہےاور آئی ایم ایف اس معاملے کو بھی توسیع شدہ فنڈز فیسیلٹی کے 8 ارب ڈالر زکے تازہ سودے کو حتمی شکل دینے سے پہلے اٹھاسکتا ہے کیونکہ بجٹ 2024-25 تو بہر حال آئی ایم ایف کی شرائط کی مطابقت سے منظورکیا گیا ہے۔