مودی نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل چاہتے تھے مگر ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

مودی نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل چاہتے تھے مگر ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ کا ...
 مودی نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل چاہتے تھے مگر ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر و تجزیہ کار  شاہزیب خانزادہ نے  کہا ہے کہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے تیسرے دور حکومت میں بھی اپنی جارحانہ اور نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل چاہتے تھے، انتخابی مہم کے دوران بھی وہ اس کا پرچار کھل کر کررہے تھے اور اس کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے تھے مگر انہیں غیرمتوقع ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کیا ۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ اور خاتون صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔