بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر دیا

بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات منقطع کرنے کا ...
بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد  (نیوز ڈیسک)بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات  منقطع کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

 "جنگ " کے مطابق حیدرآباد کی نلسار یونیورسٹی آف لاء کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اپنے وائس چانسلر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کے لیے اسرائیلی تعلیمی اداروں سے اس یونیورسٹی کے تعلقات منقطع کیے جائیں۔ کل 275ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے طلباء نے خط پر دستخط کیے جس میں فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کی واضح مذمت اور اسرائیلی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تبادلے کے پروگراموں سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔