دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوہ قتل

دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوہ قتل
دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوہ قتل
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھینس کالونی میں سسر نے بہو کو بغدے کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی ۔

ایس ایچ او سکھن صلاح الدین غازی کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 7 کمرشل ایریا کے رہائشی محمد رفیق نے اپنی بہو 45 سالہ کوثر زوجہ منظور احمد کو بغدے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتولہ کا شوہر 2 سال قبل کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگیا تھا۔

مقتولہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر سسر نے منع کیا تو مگر وہ نہیں مانی ہفتے کو تلخ کلامی کے بعد سر نے بہو کو قتل کردیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی ۔ مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔