حالیہ بجٹ پر آئی ایم ایف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

حالیہ بجٹ پر آئی ایم ایف کا ردعمل بھی سامنے آگیا
حالیہ بجٹ پر آئی ایم ایف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اوربجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔ 

مزید :

بزنس -