ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست
ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اینٹیگوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ  کے سپر 8مقابلے بھارت نے بنگلہ دیش کو 50رنز سے شکست دے دی۔ 

بھارت کے 196 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر146رنزبنا سکی،لٹن داس 13، تنزید حسن 29،نجم الحسین40، توحید4، شکیب الحسن11، جاکر علی1،راشد حسین24 جبکہ محمود اللہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے3 جبکہ بمبرا اور ارشدیپ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس قبل بھارت کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں196رنز بنائے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما23 ،ویرات کوہلی 37،رشبھ پنٹ36،یادیو6 اوردببے34رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تنظیم حسن اور راشد حسین نے2،2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش  کے سکواڈ میں تنزید، لٹن، شانتو، ہردوئے، شکیب، محمود اللہ، جیکر، رشاد، مہدی،تنظیم، مستفیض شامل ہیں، جبکہ بھارت کی ٹیم میں روہت، کوہی، پنت، سوریا، دوبے، ہاردک، جدیجا، اکسر، کلدیپ، بمراہ، ارشدیپ شامل ہیں۔