حکومت پنجاب کا ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اورمنافع خوری کیخلاف اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اورمنافع خوری کیخلاف اتھارٹی بنانے کا ...
حکومت پنجاب کا ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اورمنافع خوری کیخلاف اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کرے گی اور  ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی۔صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئےچھاپے مارے گی، اتھارٹی کو جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا اور اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

 پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی تجاوزات کے خاتمے کےلئے انتظامیہ سے مل کر اقدامات کرے گی۔