پی ٹی آئی کے سیکریٹری انفارمیشن رؤف حسن کا محمد زبیر سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی کے سیکریٹری انفارمیشن رؤف حسن کا محمد زبیر سے متعلق تہلکہ خیز ...
پی ٹی آئی کے سیکریٹری انفارمیشن رؤف حسن کا محمد زبیر سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےانفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کےپروگرام میں اینکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں روف حسن نے کہا کہ محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے کافی پر جوش ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی ہے جس کا احوال عارف علوی نے مجھے بتایا، محمد زبیر نے دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کی ہے تو ہم جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے فائل رکھیں گے  اور وہی فیصلہ کریں گے کہ محمد زبیر کو پی ٹی آئی میں شامل کرنا ہے یا نہیں ؟

مزید :

سیاست -