محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے، ان کی باتیں صرف اندازے ہیں، رانا ثنا اللہ

محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے، ان کی باتیں صرف اندازے ہیں، رانا ...
محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے، ان کی باتیں صرف اندازے ہیں، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ن لیگ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے،  محمد زبیر کی باتیں صرف اندازے ہیں، نواز شریف نے کبھی جنرل باجوہ کو توسیع کی پیش کش نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے۔پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ فنڈز لے، پیپلز پارٹی کے جائز مطالبات تھے، مذاکرات بلامشروط ہوتے ہیں، پہلے سے شرائط نہیں رکھی جاتیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبات کرتے ہیں ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں رہتے،  میرے خیال میں اس وقت پاکستان میں نئی پارٹی کی گنجائش نہیں،  پہلے ہی پونے دو سو پارٹیاں پاکستان میں ہیں۔

مزید :

قومی -