ہوشاب :لیویز تھانے پر حملہ، غفلت برتنے پرنائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار برطرف

ہوشاب :لیویز تھانے پر حملہ، غفلت برتنے پرنائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار ...
ہوشاب :لیویز تھانے پر حملہ، غفلت برتنے پرنائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات کا آغاز ہوگیا، جس میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں،ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔