پوری ٹیم سے خوش ہوں، دل سے شاباش ،اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خصوصی اجلاس سے خطاب

پوری ٹیم سے خوش ہوں، دل سے شاباش ،اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری ...
 پوری ٹیم سے خوش ہوں، دل سے شاباش ،اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خصوصی اجلاس سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں عید الاضحیٰ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلیٰ نے عید پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا-

وزیراعلیٰ  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں۔اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کے لئے مخصوص کریں۔ ہسپتالوں اور سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں، بلڈنگ، بجلی وائرنگ اور دیگر امور کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔ہر ڈسٹرکٹ میں عید کی طرح مانیٹرنگ کے لئے مستقل کنٹرول روم ہونا چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا-وزیر اعلیٰ مریم  نے انچارج سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا اور معاونین خصوصی ذیشان ملک اور راشد نصر اللہ کو بھی شاباش دی اور کہاکہ میڈیا، عوامی نمائندوں اور عوام کی طرف سے عید کی صفائی پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ نوازشریف نے خود وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف ہمارے لئے اعزازکے مترادف ہے۔ عید پرصفائی کا جو معیار قائم کیا گیا اسے ہر صورت قائم رکھنا ہوگا۔ شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔آلائشیں اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سڑکیں دھوکر سپرے کیا گیا اور عرق گلاب ملا پانی سے چھڑکاؤ کیا گیا۔

 انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور اہلکاروں نے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے اور ڈیوٹی کے ساتھ پورا انصاف کیا۔ بسوں کے کرایہ کم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیم نے خوب کام کیا۔ فیول پرائس کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے تھا۔محرم الحرام، فلڈ اورممکنہ بارشوں کے پیش نظرپیشگی انتظامات کیے جائیں۔ عام آدمی کو بنیادی اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے پائیدار میکانزم بنایا جائے۔ ایک وزیر اعلیٰ نے حسرت سے کہا کہ کاش ہماری بیوروکریسی اور ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرح ہوجائے۔ کسی کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا چاہتی،سختی کروں تو دل پر بوجھ ہوتا ہے۔ عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں۔ عوام کا مفاد اور سہولت ہر امر پر مقدم ہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹریز، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر بھی موجود تھے-تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے-