تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا، اہم فیصلے متوقع

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا، اہم فیصلے متوقع
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا، اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔ 

24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس  اتوار کو کے پی ہاؤس میں ہو گا، کور کمیٹی اجلاس ساڑھے تین بجے ہو گا، کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شامل ہو گی، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کریں گے، اجلاس میں چند اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے، اجلاس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے بات ہو گی،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں بات ہو گی، کور کمیٹی ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی۔ 

مزید :

سیاست -