تحریک انصاف کے الیکشن: علوی اور عائلہ ملک کو شکست، جاوید ہاشمی صدر ، انعام اللہ نیازی نائب صدر منتخب، ابرار الحق بھی جیت گئے

تحریک انصاف کے الیکشن: علوی اور عائلہ ملک کو شکست، جاوید ہاشمی صدر ، انعام ...
تحریک انصاف کے الیکشن: علوی اور عائلہ ملک کو شکست، جاوید ہاشمی صدر ، انعام اللہ نیازی نائب صدر منتخب، ابرار الحق بھی جیت گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن نے فالج کے باعث معذوری کا طعنہ سہہ کر بھی سینئر رہنماءمخدوم جاوید ہاشمی مدمقابل عمر چیمہ کو شکست دے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ بھی ان کے مدمقابل تھیں لیکن عمر چیمہ نے الیکشن کمیشن کو مخدوم جاوید ہاشمی کی نااہلی کے لئے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ طبی بنیادوں پر صدارت کیلئے ان فٹ ہیں۔ عمران خان کے قریبی عزیز انعام اللہ نیازی نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی اور انعام اللہ نیازی دونوں مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ قومی اسمبلی کی سابق رکن عائلہ ملک شکست کھا گئی ہیں اور ان کی مدمقابل منزہ حسن خواتین ونگ کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ سیف اللہ نیازی کو ایڈیشنل سیکرٹری جبکہ علی بخاری کو سیکرٹری یوتھ ونگ منتخب کیا گیا ہے۔ گلوکار ابرار الحق 13 ووٹوں کی سبقت سے احمد جواد کو حرا کر خارجہ امور کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پرویز خٹک اپنے مدمقابل عارف علوی کو ہرا کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ شبیر سیال جوائنٹ سیکرٹری، نظریاتی گروپ کے سربراہ میاں محمود الرشید مرکزی نائب صدر منتخب ہوئے۔

مزید : قومی