نواز شرےف کا پارلےمانی کمےٹی مےں پارٹی اراکےن کی کارکردگی پراظہار اطمےنان

نواز شرےف کا پارلےمانی کمےٹی مےں پارٹی اراکےن کی کارکردگی پراظہار اطمےنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے نگرا ن و زیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں پارٹی کے چاروں اراکین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ارکان کو کمیٹی میں ” ڈٹے “ رہنے پر ” شاباش “ دی ہے ۔ معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے بارے بیان کے بھرپور دفاع پر بھی نواز شریف نے اراکین کی تعریف کی ہے ۔ اس معاملے پر جمعرات کو سابق حکمرا ن ا تحاد کے ارکان اور اپوزیشن کی بڑی جماعت کے اراکین میں گرما گرمی ہوئی تھی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے قائد کے بیان کا بھرپور دفاع کیا تھا۔ یہ معاملہ حاجی غلام احمد بلور اور چودھری شجاعت حسین نے اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان نے کمیٹی میں واضح کردیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل بھی پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کی مرہون منت ہے کسی کو الیکشن کمیشن کے نام پر سیخ پا نہیں ہونا چاہیے ۔ آئین نے کمیشن کو یہ اختیار دیا ہے اور سیاستدانوں نے ہی یہ معاملہ آئین میں ڈالا تھا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے دوسرے روز کے اجلاس کے دوران نماز ظہر اور کھانے کے وقفہ میں کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں سینیٹر پرویز رشید اور سردار مہتاب احمد خان نے میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -