سےاسی جوڑتوڑ انتخابی مہم مےں تاجروں کو شامل کرنے کےلئے رہنماوں کو ٹاسک دےدےا گےا

سےاسی جوڑتوڑ انتخابی مہم مےں تاجروں کو شامل کرنے کےلئے رہنماوں کو ٹاسک دےدےا ...

 لاہور(اسداقبال)ملک میں جہاں عام انتخابات کے لیے سیاسی جوڑتوڑ کا سلسلہ جاری ہے و ہیںسیاسی جماعتوں کے قائدین نے انتخابی مہم میں تاجروں کو حصہ بنانے کے لیے مرکزی و صوبائی سطح پر رہنماﺅں کو ٹاسک دے دیا ہے ۔تاکہ ملک کی معاشی کمیو نٹی کو ساتھ ملایا جا سکے اور اس سلسلہ میں سیاسی رہنماﺅ ں نے تاجروں کے مختلف گروپوں کو ناشتہ ،ظہرانے اور عشائیوں کے لیے اقدا مات کو حتمی شکل دے دی ہے۔علاوہ ازیں تاجروں نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لینے کے لیے اپنے پر تولنا شروع کر دیئے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو باآور کرایا جا رہا ہے کہ ہمیں بھی ملک کی باگ دوڑ پر مثبت اثرات مر تب کرنے کے لیے موقع دیا جائے ۔ تاکہ معیشت کو پٹری پر گامزن اور مستحکم کیا جا سکے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ،تحر یک انصاف اور پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنے اہم کارکنوں کو ٹاسک دیا ہے کہ ملک کی 60فیصدسے زنئد تا جر بر ادری کوسیاسی پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے۔اور اس بات پر زور د یا جائے کہ تاجر ہی ملک کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں سیاسی رہنماﺅں نے تاجروں کے اہم گروپوں کو اپنا موقف اور منشور پیش کرنے کے لیے دعوتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد نے آصف ہا شمی، میاں منظور احمد وٹو اور احمد مختار،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے محمد علی میاں ،پرویز ملک،خواجہ آصف اور عمران نذیرپر جبکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میاں محمودالرشیداور اعجاز چوہدری پر مشتمل کمیٹیاں بنا دی ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ بعض تاجر رہنماﺅں نے بھی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی جماعتو ں کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کے لیے اپنی آواز قائدین تک پہنچا دی ہے جو تاجر آئندہ انتخا با ت میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے حصہ لے گے ان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تاجر رہنما خالد پر ویز،ملک سہیل،مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے شاہد مقصود بٹ،میا ں محمد علی زوالفقار چوہدری اور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے تاجر رہنماءنعیم میر، نذیر احمد چوہان کرنے کے لیے جس کے لیے ہو

مزید : صفحہ آخر