23 مارچ کا جلسہ پاکستان مےں نئی تارےخ رقم کرے گا، عمر فاروق ڈار
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے مرکزی ڈپٹی سےکرٹری جنرل عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کا 23 مارچ کو مےنار پاکستان مےں ہونے والا جلسہ اےک نئی سےاسی تارےخ رقم کرے گا اسی دن عمران خان لاکھوں عوام کو گواہ بنا کر اےک نئے پاکستان کی بنےاد رکھےں گے انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ جےسے اےک کارکن کی مرکزی ڈپٹی سےکرٹری جنرل کے عہدے پر بلامقابلہ کامےابی پاکستان تحرےک انصافکے کارکنوں کی کامےابی ہے اور اس کا کریڈٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے کارکنوں کو مرکزی قیادت پر شامل ہونے کا موقع فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے نوجوان سیاستدان کے طور پر سامنے آﺅں گا جو اسمبلی میں پہنچ کر نوجوان طبقے کی آواز بنے گا، ایک سوال کے جواب میں عمر ڈار نے کہا کہ23 مارچ کو منار پاکستان میں عوام عمران خان کی قیادت میں ایک ؟؟ پاکستان کے نام کی بنیاد رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا سامنا کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے عمران خان اور پاکستان لازم ملزوم ہیں۔
عمر فاروق ڈار