محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ”جنگلات کا عالمی دن“ جلو پارک میں منایاگیا

محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ”جنگلات کا عالمی دن“ جلو پارک میں منایاگیا

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ جنگلات پنجاب نے ”جنگلات کا عالمی دن “ جلو فار یسٹ پارک میں منایا۔جس میں ڈاکٹر عامر احمد ،سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ سید افتخار حسین شاہ(ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماہی پروری) ،اشرف چوہدری،(ڈائریکٹر جنرل ، محکمہ جنگلی حیات) اورشبیر احمد رانا،(ناظم اعلی جنگلات ، لاہور) نے خصوصی شرکت کی۔جنگلات کا عالمی دن منانے کے لیے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں لاہور کا لج فار ویمن یونیورسٹی ، ہارٹی کلچر سو سائٹی،گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی، کیری ٹاس اورمقامی سکول کے طلباءو طالبات شامل تھے۔ پروگرام کے آغاز میں طارق محمود چوہدری ،ناظم جنگلات نے مہمانوں اورشرکاءکو خوش آمدید کہا اور شبیر احمد رانا ناظم اعلیٰ جنگلات نے جنگلات کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عامر احمد،سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری نے اپنے خطاب میں طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کیااور شجر کاری کرنے پر زور دیا۔پروگرام کے آخر میں سیکرٹری جنگلات کی قیادت میں عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا اور واک کے اختتام پر جلو فاریسٹ پارک میں طلباو طالبات، این جی اوز اور سرکاری ملازمین نے اجتماعی شجرکاری میں حصہ لیا۔

جنگلات/ عالمی دن

مزید : صفحہ آخر