پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے ہاں بیٹے کی ولادت

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے ہاں بیٹے کی ولادت

لاہور (عوامی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، یہ پیدائش لندن کے ایک ہسپتال میں ہوئی، زچہ وبچہ دونوں روبصحت ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں میں اساتذہ سمیت ممتاز دانشوروں نے بیٹے کی ولادت یا سعادت پر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کو مبارکباد دی ہے، ڈاکٹر مجاہد کامران گزشتہ روز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

مزید : صفحہ آخر