بشیرکالونی کے رہائشی گندے پانی،بجلی وگیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان

بشیرکالونی کے رہائشی گندے پانی،بجلی وگیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان
بشیرکالونی کے رہائشی گندے پانی،بجلی وگیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان

  

 لاہور (چوہدری حسنین/الیکشن سیل) بشیر کالونی کے رہائشی پینے کے گندے پانی گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ خراب سیوریج کی وجہ سے پریشان ”روزنامہ پاکستان“ کے سروے کے دوران عوامی نمائندوں کو کوستے رہے۔ رہائشی آصف نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقہ کی گندگی کی وجہ سے ہمارا جینا دشوار ہوگیا ہے جگہ جگہ گندگی سے ہمارا جینا دشوار ہوگیا ہے گندگی کی وجہ سے موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سیوریج کا سسٹم بہت خراب ہے برسات کے موسم میں گلیوں میں پانی کھڑا ہوجاتا اور کئی کئی دنوں تک گزرنا دشوار رہتا ہے۔ عباس نے کہا کہ علاقہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے بھوکے سکول جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔ علی ملک نے کہا کہ علاقہ میں پینے کا پانی بہت گندا ہے جس کو پینے سے علاقہ کے عوام میں معدہ کے موذی امراض پھیل رہے ہیں علاقہ کے غریب عوام خرید کر پانی پینے کی سکت نہیں رکھتے۔ ریاض حسین نے کہا کہ علاقہ ایم پی اے اور ایم این اے صرف ووٹ لینے ہی آتے ہیں بعد میں پوچھتے تک نہیں آئندہ ووٹ وہی لیں گے جو علاقہ کی حالت تبدیل کریں گے۔ آصف ملک نے کہا کہ علاقہ میں آئندہ عوامی نمائندوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ غلام فرید نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ ہمارے عوامی نمائندہ نے علاقہ کے کسی ایک بھی فرد کو نوکری نہیں دلائی۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳