ملالہ یوسفزئی کو آزادی اظہارایوارڈ مل گیا

ملالہ یوسفزئی کو آزادی اظہارایوارڈ مل گیا
ملالہ یوسفزئی کو آزادی اظہارایوارڈ مل گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو آزادی اظہار ایوارڈ دے دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آزادی اظہار کاا یوارڈ انڈیکس نامی تنظیم کی جانب سے دیاگیا تاہم ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شرکت نہیں کی جس کے باعث ایوارڈ ملالہ کے والد ضیاءالدین یوسفزئی نے وصول کیا۔ سی ای اوانڈیکس کا کہنا ہے کہ ملالہ ان لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں جوآزادی اظہارکی قدرکرتے ہیں۔

مزید : سوات /اہم خبریں