نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پیپلزپارٹی کے دیئے گئے نام مسترد

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پیپلزپارٹی کے دیئے گئے نام مسترد

شفاف لوگوں کے نام سامنے لائیں : شہباز شریف

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پیپلزپارٹی کے دیئے گئے نام مسترد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دئیے جانے والے نام مسترد کرتے ہوئے اُنہیں متنازع قرار دیدیاہے ۔ ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی سابق کابینہ کے اراکین اور صوبے کے سینئر افسران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کے مسئلے پر کوئی ڈید لاک نہیں، اچھے، شفاف اور ایماندار لوگوں کے نام سامنے لائیں تو ایک منٹ سے پہلے ان پر مان جائیں گے لیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے جانے والے نام متنازع ہیں۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پانچ سال گزرنے کے بعد پائپ لائن کا معاہدہ کرنا قوم کے ساتھ ایک اور بڑا دھوکہ ہے جو صدر آصف زرداری نے کیا،یہ معاہدہ پہلے سال کرتے تو پنجاب میں لاکھوں لوگ لوگ بے روزگار نہ ہوتے اور ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ اُنہوں نے کہاکہ11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنے تمام امیدواروں سے حلف نامہ لے گی جس پر انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام شرائظ پر پورا اترنا ہو گا

مزید : لاہور /اہم خبریں