نگران وزیراعظم کیلئے آج اتفاق رائے کا امکان ہے: پارلیمانی کمیٹی

نگران وزیراعظم کیلئے آج اتفاق رائے کا امکان ہے: پارلیمانی کمیٹی

پی سی او ججوں کو نگران وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا : خورشید شاہ

نگران وزیراعظم کیلئے آج اتفاق رائے کا امکان ہے: پارلیمانی کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی اراکین نے آج نگران وزیراعظم کے اعلان کا عندیہ دیدیاہے تاہم کمیٹی اراکین نے بتایاکہ پی سی او ججوں کو نگران وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔کے رکن فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ آج دونوں اطراف سے اعتراضات کے جواب دیئے جائیں گے ، ہم عشرت حسین اور میر ہزار کھوسو پر ن لیگ کے اعتراضات کا جواب دیں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ اعتراضات دور ہوں ، ناصرا سلم زاہد اور رسول بخش پلیجو پر ن لیگ کی طرف سے جواب آئے گا، آج فیصلہ ہوگیا تو نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ پرامید ہیں کہ جمعہ کے بابرکت دن کو ہونیوالے اجلاس میں معاملات طے پاجائیں گے ۔خورشید شاہ کاکہناتھاکہ بال درمیان میں ہے ، کورٹ میں جانی چاہیے ،ایک ہی گول ہے ، اُسی میں بال جانی چاہیے ، فاﺅل ہوگیا تو باہر والے پکڑلیں گے، وقت سے پہلے الیکشن کمیشن کے بیانات افسوسناک ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ رشتے ختم نہیں ہوسکتے تاہم کمیٹی نے فیصلہ کرلیاہے کہ پی سی او ججوں کو نگران وزیراعظم نہیں بنائیں گے ۔چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ آج اتفاق کا امکان ہے ، فیصلہ پہلے سیشن میں نہ ہواتو دوسرے میں ہوجائے گا۔