انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع

انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع
انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)انتخابات 2013 کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا،سیاسی جماعتوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں بھی 24 مارچ تک الیکشن کمشن کو بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کو بھیجے گئے انتخابی سامان میں نئے کاغذات نامزدگی فارم ،بیلٹ باکس، اسٹیمپ پیڈ،مہریں اور اسٹیشنری شامل ہے، الیکشن کمشنر پنجاب سید طارق قادری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام 24 مارچ تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیے جائیں، قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کی نشستوں کیلئے نام ڈی جی ایڈمن الیکشن کمشنر اسلام آباد جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے نام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھیجے جائیں،البتہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تمام نام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -