ن لیگ اور پی پی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر متفق، ناصر اسلم زاہد نگران وزیراعظم ہوں گے

ن لیگ اور پی پی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر متفق، ناصر اسلم زاہد نگران وزیراعظم ہوں گے
ن لیگ اور پی پی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر متفق، ناصر اسلم زاہد نگران وزیراعظم ہوں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے ہیں اور حکومت نے اپوزیشن کے نامزد جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کے نام پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیراعظم کے معاملے میں ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہتی ہیں اور اس ضمن میں حکومت نے اپوزیشن کے نامزد جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کو نگران وزیراعظم بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں ہی طے ہونا چاہئے اور الیکشن کمیشن کے پاس نہیں جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا تھا اور یہاں تک کہہ دیا گیا تھا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی جانا چاہئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر ن لیگ سے اتفاق رائے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر ان کے تحفظات برقرار ہیں اور اس معاملے میں ن لیگ سے کوئی سودے بازی نہیں ہوئی۔ پی پی کے ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت ہونے والے اجلاس کے بعد ن لیگ کے ارکان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید : اسلام آباد /Headlines