اب آپ اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا سکتے ہیں بس قیمت۔۔۔

اب آپ اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا سکتے ہیں بس قیمت۔۔۔
اب آپ اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا سکتے ہیں بس قیمت۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) قصے کہانیوں کی شہزادیوں کی نیلی آنکھوں کا حسن اپنی مثال آپ سمجھا جاتا ہے اور ہر کوئی نیلی آنکھوں کا دیوانہ ہے۔ اگرچہ قدرتی طور پر نیلی آنکھیں دنیا کے کچھ محدود خطوں میں ہی پائی جاتی ہیں مگر امریکی سائنسدانوں نے اب ہر کسی کے لئے نیلی آنکھیں پانا ممکن بنادیا ہے۔

ناخن چبانے کی عادت میں مبتلاسائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی ،ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیے

سٹروما میڈیکل کے ڈاکٹر گریک ہومر کا کہنا ہے کہ ہر براﺅن آنکھ کے نیچے ایک نیلی آنکھ ہوتی ہے، فرق صرف یہ ہے کہ نیلی آنکھ کے اوپر اگر ایک باریک رنگ دار تہہ موجود ہو تو یہ براﺅن نظر آتی ہے۔ کسی بھی آنکھ کو نیلی بنایاجاسکتا ہے اور اس کے لئے ایک کمپیوٹر گائیڈڈ کم توانائی والی لیزر شعاع کو آنکھ کی پتلی پر ڈالا جاتا ہے۔ نیلی پتلی پر موجود رنگدار تہہ اس لیزر شعاع کو جذب کرکے بے رنگ ہوجاتی ہے اور یوں آنکھ نیلی نظر آنے لگتی ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر کوئی اپنی آنکھیں نیلی بناسکتا ہے لیکن اس کے لئے 5000ڈالر (تقریباً 5 لاکھ پاکستانی روپے) کی فیس ادا کرنا ضروری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس