وہ موبائل ایپ جو آپ کے انگریزی کے مسیجز خوبصورت بنا دے
نیویارک (نیوز ڈیسک) انگریزی زبان میں میسیج لکھتے وقت ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارا ذخیرہ الفاظ بہت اچھا نہیں ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ کاش ہم اپنا مدعا بہتر اور خوبصورت الفاظ میں بیان کرسکتے۔ خوش قسمتی سے اب ایک ایسی ایپ متعارف کروادی گئی ہے جو ہمارا یہ کام بطریق احسن کرسکتی ہے۔ Words Uنامی ایپ کی خوبی یہ ہے کہ یہ گرائمر اور ضرب الامثال کو بھی سمجھتی ہے اور آپ کے لکھے ہوئے سادہ الفاظ کی جگہ انگریزی کے بہترین اور خوبصورت ترین الفاظ پر مشتمل جملے تجویز کرسکتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے لکھے گئے میسج کو پڑھنے والا یہی سمجھے گا کہ اسے آپ نے نہیں بلکہ انگریزی کے کسی پروفیسر نے میسج بھیجا ہے۔
فحاشی کیخلاف فیس بک کا قابل تحسین اقدام،نئے قواعد و ضوابط جاری
ایپ کے موجد سیم مینڈلسن اورایلن زینگ کا کہنا ہے کہ اسے امریکا میں متعارف کروایا جاچکا ہے جبکہ جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کروایاجائے گا۔ اس ایپ کا بیسک لیول مفت دستیاب ہے جبکہ ایڈوانسڈ لیول تقریباً 7 ڈالر (تقریباً 700 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔