فلم ’’ مالک ‘‘ کا ٹریلر ریلیز فلم 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ، عاشر عظیم

فلم ’’ مالک ‘‘ کا ٹریلر ریلیز فلم 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستانی فلم ’’ مالک ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔ فلم چودہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کے ڈائریکٹر رائٹر اور پروڈیوسر عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ فلم ’’ مالک ‘‘ انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ ’’ دھواں ‘‘ ڈرامہ کے بعد ذاتی مصروفیات کے باعث شوبز سرگرمیوں کو وقت نہیں دے سکتے ۔ تاہم اس فلم کے ذریعے سے ایک بار پھر دھواں ڈرامے جیسی یادوں کو قائم کریں گے ۔ فلم مالک میں عاشر عظیم کے علاوہ ساجد حسن ، فرمان علی آغا اور سبرین بلوچ معاون اداکارو؂ن کا کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

کلچر -