شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی ،بہار بیگم

شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی ،بہار بیگم
شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی ،بہار بیگم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ 59 سال سے شوبز کی دنیا میں کام کرر ہی ہوں ، شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی تاہم ائیر ہوسٹس بننے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ فلموں میں کام شروع کر دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی کر کے کراچی شفٹ ہو گئی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ عورت ایک وقت میں گھر سنبھال سکتی ہے یا پھر کام کر سکتی ہے ۔ دونوں کام اکٹھے نہیں کر سکتی ۔ اس لیے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی تاہم شادی کے چند سال بعد میں دوبارہ لاہور آئی اور ہدایتکار وحید ڈار نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ، فلم میں میرا کردار ینگ ٹو اولڈ تھا جس میں میری اداکاری کو پسند کیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں بہار بیگم نے کہا کہ ڈانس میں بلکل صفر تھی ۔ فلموں کے ساتھ میں میں نے مختلف ٹی وی ڈرامہ سیریلز بھی کی ہیں ۔ حال ہی میں میری ڈرامہ سیریل ’’ بھابھی ‘‘ نجی ٹی وی چینل سے ختم ہوئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی فنی زندگی پر کتاب نہیں لکھ سکتی کیونکہ کتاب لکھنے کیلئے برداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور کتاب لکھنے والی برداشت میرے میں نہیں ہے ۔

مزید : کلچر