محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور اور صوبیہ خان کی شاندار پرفارمنس

محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور اور صوبیہ خان کی شاندار پرفارمنس

لاہور ( این این آئی) محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے ’’ عشق تیرا پیسہ میرا ‘‘ میں اداکارہ ماہ نور اور صوبیہ خان کی شاندار پرفارمنس کے دوران شائقین ڈرامہ اداکاراؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں اداکارہ ماہ نور اور صوبیہ خان کی شاندار پرفارمنس نے سب سے زیادہ کامیاب اسٹیج ڈرامے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

ڈرامے کے دوران دونوں اداکاراؤں کی پرفارمنس پر گزشتہ روز ڈرامہ ہال میں بیٹھے شائقین اداکاراؤں پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔ مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سخاوت ناز ، امان اللہ ، گلفام ، قیصر پیا ، قسمت بیگ ، اکرم اداس ، شاہد خان ، ہنی البیلا سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے تحریر و یات ناہید خانم کی ہیں ۔

مزید : کلچر