اداکارہ دیدار نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

اداکارہ دیدار نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی
اداکارہ دیدار نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ نرگس کی شوبز میں متوقع واپسی کے بعد اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے نرگس کی چھوٹی بہن دیدار سے بھی رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پر اداکارہ نرگس اور دیدار دونوں بہنوں نے بھرپور شہرت کے ایام میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی مگر اب ہدایتکار پرویز رانا اداکارہ نرگس کو اپنی نئی فلم ’’ دشمن رانی ‘‘ میں کاسٹ کرچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نرگس کی فلموں میں متوقع واپسی کے بعد ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ دیدار کو بھی اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے لئے رابطے کیے ہیں ۔ تاہم دیدار نے پروڈیوسروں سے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

مزید : کلچر