سیمی فائنل،بھارت کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے، مائیکل کلارک

سیمی فائنل،بھارت کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے، مائیکل کلارک

ایڈیلیڈ ( سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی سیمی فائنل میچ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت بھر پور فارم میں ہے اور اس کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا کے لئے ایک اور انتہائی سخت میچ ہوگا اور اس میچ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سیمی فائنل میچ سے قبل ہمیں بھارت کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہوگا۔

کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے انتہائی مختلف ٹیم ہے اور یہ ہمیں سیمی فائنل میں مشکلات سے دوچار کرسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی