آفریدی اور مصباح کی کرکٹ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،حنیف محمد

آفریدی اور مصباح کی کرکٹ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،حنیف محمد

کراچی(این این آئی)سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل تک رسائی پاکستان کی خوش نصیبی تھی ٗمستقبل کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی ٗمصباح الحق اور شاہد آفریدی کی پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ سعید اجمل، محمد حفیظ اور جنید خان کے بعد طویل القامت فاسٹ بولرعرفان کی عدم موجودگی قومی ٹیم کیلئے دھچکا رہی اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کا کوارٹر فائنل میں پہنچنا خوش قسمتی ہے انہوں نے کہاکہ وہاب ریاض نے بحرانی حالات میں اپنا کردار اچھی طرح نبھایا تاہم مایوس کن بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ شکست کے عوامل میں شامل ہیں، انھوں نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنے والے کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی