ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں 19 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست
ویلنگٹن(سپورٹس رپورٹر) کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے وکٹوں کی دوڑ میں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک سے آگے نکل گئے۔ ٹرینٹ بولٹ میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز میں 19 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے محمد شامی اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔