ورلڈ کپ ، شکست پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ، وہاب ریاض

ورلڈ کپ ، شکست پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ، وہاب ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ،ہمیں شائقین کے سپورٹ کی ضرورت ہے ، جب بیٹنگ کرنے آیا تو واٹسن نے فقرے کسے تھے اس کی بیٹنگ کے دوران میں نے حساب برابر کردیا ، راحت علی کے کیچ ڈراپ پر ناراض نہیں وہ ٹیم میٹ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہاشم آملہ کی وکٹ میرے لئے یادگار لمحہ رہے گا ورلڈ کپ میں ایسے لمحات بہت کم آتے ہیں اس لئے کوارٹر فائنل میں شکست پر بہت افسوس ہوا ہے لیکن اب آگے دیکھنا ہے اور مزید بہتر ین پرفارمنس کیلئے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف میچ کے دوران کھلاڑیوں میں نوک جھونک ہوتی رہی ہے آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل میں بھی ایسا ہی ہوا میں جب بیٹنگ کرنے کیلئے آیا تو شین واٹسن نے مجھ پر جملے کسے تھے اس بات کا غصہ تھا اس لئے جب وہ بیٹنگ کیلئے آیا تو میں نے حساب برابر کردیا ۔ ورلڈ کپ میں شکست سے قوم سے معافی مانگتا ہوں ہمیں عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہے جتنا عوام سپورٹ کرینگے اتنا ہی ہم بہتر پرفارمنس سرانجام دینگے ۔