ورلڈکپ ، شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترنے کا دکھ ہے،آفریدی

ورلڈکپ ، شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترنے کا دکھ ہے،آفریدی

ایڈیلیڈ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ کے آغاز سے لیکر اختتام تک منفی کردار ادا کیا جو ٹھیک بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بہت اچھے کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں کھیلنے کا بہت مزاآیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی جانی چاہئیے کوارٹر فائنل میں قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے شکست ہوئی انہو ں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس نہیں دکھائی جس پر شرمندگی ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی