وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ایلن بارڈر

وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ایلن بارڈر

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تو ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے عمدہ باؤلنگ کی جو چھاپ چھوڑی ہے اس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا سابق کرکٹرز بھی وہاب کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے انہیں اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں شین واٹسن او ر مائیکل کلارک نے تو کھل کر وہاب کی تعریف کی ہی مگر ایلن بارڈر نے بھی اس معاملہ میں وہاب کی باؤلنگ کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان کی باؤلنگ نے بہت متاثر کیا ہے اور ہر گیند ایک سے بڑھ کر کی اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

آسٹریلوی بیٹسمین وہاب سے بہت خوفزدہ نظر آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی