بھارت آسٹریلیا کیخلاف جیت گیا تو ورلڈ کپ جیت جائیگا،لارا

بھارت آسٹریلیا کیخلاف جیت گیا تو ورلڈ کپ جیت جائیگا،لارا

میلبورن ( سپورٹس رپورٹر )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز برائن لارا نے کہاہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کو شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی۔ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈکپ کا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں اب تک بھارتی باؤلنگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ کے ساتوں میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تو اس میں کوئی شک نہیں وہ ورلڈ کپ بھی ایک مرتبہ پھر سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 2019 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں ٹیموں کی تعداد10 کرنے کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کو چاہے کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیموں کو ورلڈکپ میں شامل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ چار سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے اور اس میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کھیلنے کا موقعہ ملنا چاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی