بان کی مون کی یمن میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن کی مساجد میں ایک روزقبل ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے معاون فرحان حق نے کہا کہ بان کی مون نے یمن کے تمام متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس طرح کے اقدامات کو روکتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یمن کے لئے بان کی مون کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر نے بھی تمام سیاسی اور مسلح گروپوں سے مطالبہ کیا کہ فورا اور بغیر کسی پیشگی شرط کے مسلح کارروائیوں کو بند کردیں۔