شما لی شام میں نوروز کی تقریب پر خود کش حملہ ، 20ہلاک

شما لی شام میں نوروز کی تقریب پر خود کش حملہ ، 20ہلاک

دمشق (اے پی پی) شمالی شام میں کردوں کی ایک تقریب پر خود کش بمبار کے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے شمال مشرق میں واقع کرد آبادی والے شہر حسکہ میں ایک تقریب میں عام کرد شہری نوروز کی تقریبات کا لْطف لے رہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے ناچتے گاتے لوگوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ابھی تک کسی تنظیم یاگروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

مزید : عالمی منظر