تھائی لینڈ ، عدالت نے شاہ کی توہین کے مقدمہ میں 67 سالہ شخص کو سزائے قید سنا دی

تھائی لینڈ ، عدالت نے شاہ کی توہین کے مقدمہ میں 67 سالہ شخص کو سزائے قید سنا دی

بنکاک (آن لائن) تھائی لینڈ میں شاہ کی توہین کے خلاف ایک شخص کو ڈیڑھ سال سزائے قید سنا دی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 67 سالہ اوبیس ہارفسکائی کو شاہ کے خلاف توہین آمیز مواد چھاپنے کے جرم میں گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ عدالت نے گزشتہ روز اوبیس کو ڈیڑھ سال سزائے قید سنائی ۔

مزید : عالمی منظر