مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں‘ راشد بشیر

مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں‘ راشد بشیر
مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں‘ راشد بشیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 جوہانسبرگ ( ندیم شبیر سے) مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں اسی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک سے بالخصوص کراچی کے حوالے سے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے، عنقریب تخریب کاروں کے ٹولے کا خاتمہ ہوگا اور ان کی سپورٹ کرنیوالے عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چرچ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں انسانی جا نو ں کا ضیاع المناک واقعہ ہے اور یہ اقدام انتہا درجے کی درندگی ہے، حملہ آور دہشت گرد انسانیت کے دائرہ سے بھی نکل گئے ہیں،چرچوں، مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی میں آپریشن کو مزید تیز کر دے ، اگر اس میں کوئی سیاسی جماعت یا اس کا کوئی ونگ ملوث ہو تو اس جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید : عالمی منظر