سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہونا چاہیے، خالد سلہریا

سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہونا چاہیے، خالد سلہریا
سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہونا چاہیے، خالد سلہریا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 جوہانسبرگ ( بیورو رپورٹ) کراچی میں امن وامان کے قیام کے لےئے رینجرز کا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے دیگر سیاسی جماعتیں کراچی اور سندھ میں اپنی عملداری قائم رکھنے کے لےئے ایم کیو ایم کا سہارا لیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جوہانسبرگ کے صدر خالد سلہریا نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کو دھمکیاں پوری ریاست کو دھمکیاں ہیں جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈز پر پلنے والی این جی اوزکے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عسکری ونگز کے خاتمہ کے لیے موثر کارروائی کی جائے تاکہ ملک کے اندر امن وامان قائم ہو سکے ۔

مزید : عالمی منظر