چین کی ہیکنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید

چین کی ہیکنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید

بیجنگ (اے پی پی) چین نے ہیکنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ ویب ڈاٹ کام کے یونٹ رجسٹرڈاٹ کام کی ہیکنگ میں ملوث رہی ہے۔ اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ ایف بی آئی ہیکنگ کے اس واقعے کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکرز البتہ کسی چوری میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ چین اور امریکا اس طرح کے واقعات کے لیے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر