کیوی بیٹنگ نے کالی آندھی کو اڑا کر رکھ دیا،گپٹل کی ناقابل فراموش بیٹنگ

کیوی بیٹنگ نے کالی آندھی کو اڑا کر رکھ دیا،گپٹل کی ناقابل فراموش بیٹنگ
کیوی بیٹنگ نے کالی آندھی کو اڑا کر رکھ دیا،گپٹل کی ناقابل فراموش بیٹنگ

  

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور اہم میچ میں کامیابی اپنے نام کرلی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑے مارجن سے باآسانی شکست دینے کے بعد اس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اپنے پہلے میچ سے لیکر اس میچ تک جس طرح اس نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس سے کوئی بے خبر نہیں ہے اس نے ہر میچ میں بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اس میچ کی خاص بات نہ صرف نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار جیت ہے بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرنا ہے جیسے کہ کیوی بیٹسمین گپٹل نے 237 رنز کی اننگز ہے میچ شروع ہونے سے قبل اس بات کا کسی کو بھی اندازہ نہیں ہوگا کہ اس میچ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بننے والا ہے کیوی بیٹسمین نے جس طرح ویسٹ انڈین باؤلرز کی پٹائی کی وہ ناقابل بیان ہے ہر باؤلر ان کے سامنے بے بس نظر آرہا تھا اور چاروں طرف وہ آزادانہ سڑوک کھیل رہے تھے یہ ان کی ایک یادگار اننگز ہے اور ورلڈ کپ میں انہوں ویسٹ انڈیز کے ہی مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 215 رنز بناکر قائم کیا تھا ویسٹ انڈیز کے سامنے کیوی ٹیم نے ایک پہاڑ جیسا ٹارگٹ کھڑا کردیا اور اس کے بعد یہ کہنا مشکل نہیں رہ گیاتھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ میچ ہار جائے گی کیوی ٹیم کے کپتان میکولم کی کپتانی اس میچ میں بھی لاجواب نظر آئی جس طرح اس سے قبل وہ ٹیم کو ساتھ لیکر چلے اسی طرح اس میچ میں بھی انہو ں نے بہت سمجھداری سے کپتانی کے فرائض سر انجام دئیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ اس میچ میں مقابلہ کرتے ہوئے نظر آئے گی اور اس کے کھلاڑی اس میچ میں جان لڑادینگے لیکن ویسٹ انڈین کھلاڑیو ں میں نہ باؤلنگ کرتے ہوئے کوئی جذبہ نظر آیااور نہ ہی بیٹنگ میں کوئی حکمت عملی نظر آئی نیوزی لینڈ اب سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں کیا نیوزی لینڈ کی مسلسل شکستوں کا سفر ختم ہوجاتا ہے یا پھر جاری رہتا ہے اور کیوی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے معلوم ہوجائے گا لیکن اس وقت کیوی ٹیم کی کارکردگی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں بھی ہے او ر اپنی عمدہ پرفارمنس سے حق بھی رکھتی ہے کیوی ٹیم اب تک اپنے ہر میچ میں یک جان نظر آئی ہے جو اس کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے۔

مزید : کالم