دنیا کو ہمدردانہ انٹرنیٹ کر ضرورت ہے،مونیکا لیونسکی

دنیا کو ہمدردانہ انٹرنیٹ کر ضرورت ہے،مونیکا لیونسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(اے پی پی) وہائیٹ ہاوس کی سابق ملازمہ مونیکا لیونسکی نے کہا ہے کہ دنیا کو ایک ہمدردانہ انٹرنیٹ کر ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔یاد رہے کہ سنہ 1998 میں مونیکا اور امریکی صدر بل کلنٹن کے معاشقے کی خبر دنیا میں پھیل گئی تھی۔ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ اور ڈیزائن (ٹیڈ) کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ انٹرنیٹ پر لوگوں کے منفی اور بد تہذیب رویے کا مرکز بنی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال نے ایک ایسے ماحول کو عام کر دیا ہے جہاں کوئی کسی کی توہین کر سکتا ہے اور وہ تاریخ کے پہلے ’سائبر بْلیئنگ کے متاٰثرین میں شامل ہیں۔ مزاحیہ انداز میں اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے لیونسکی نے کہا کہ شاید وہ دنیا میں واحد 40 سالہ خاتون ہیں جو اپنی 22 برس کی عمر کی جوانی کو یاد نہیں کرتیں۔’22 سال کی عمر میں مجھے اپنے باس سے محبت ہو گئی اور 24 سال کی عمر میں میں نے اس کا انجام برداشت کیا‘۔ انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے ان کی تذلیل میں کئی گْنا اضافہ ہوا۔ ’مجھے طوائف، بازاری عورت، جیسے تمام القاب سے نوازا گیا، میں اپنی ساری عزت اور ساکھ کھو بیٹھی۔ 17 سال پہلے اس کا کوئی نام نہیں تھا لیکن اب اسے ’سائبر بلیئنگ کہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -