جنوبی سوڈان کی فوج اور باغیوں نے بچوں کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا، یونسیف

جنوبی سوڈان کی فوج اور باغیوں نے بچوں کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا، ...

 جنیوا(اے پی پی) جنوبی سوڈان کی فوج اور باغیوں نے بچوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا ۔یہ بات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونسیف کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ یونسیف کے مطابق گزشتہ ماہ دونوں فریقین نے سینکڑوں بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ حکومت کی حامی فورسز اور باغیوں نے بچوں کو اغوا کر کے انہیں اپنی صفوں میں شامل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے جنوبی سوڈان میں بارہ سو بچوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر