یورپی یونین اور بلقانی ریاستوں کا مشرقِ وسطیٰ جانے والے جہادیوں کو روکنے کیلئے مشترکہ مہم پر اتفاق

یورپی یونین اور بلقانی ریاستوں کا مشرقِ وسطیٰ جانے والے جہادیوں کو روکنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ویانا(اے پی پی) یورپی یونین اور بلقان کے خطے کی ریاستوں نے مشرقِ وسطیٰ جانے والے جہادیوں کو روکنے کیلئے مشترکہ مہم پر اتفاق کر لیا ۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بلقان کی ریاستوں کے وزرائے داخلہ اور خارجہ نے یونین کے حکام کے ساتھ اس مہم کے آغاز سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں طے پایا کہ بلقان کی ریاستیں مغربی یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کا رخ کرنے والے جہادیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اْنہیں سفری پابندیوں کے دائرے میں لائیں گی۔ یورپی کمشنر برائے داخلہ امور نے بتایا کہ بلقان کی ریاستوں سے مشرق وسطٰی جانے والے جہادیوں کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے اور وہ پورے یورپ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -